پشاور: قبائلی ضلع جنوبی وزیستان کے تحصیل توئے خولہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔
مذکورہ واقعے کے حوالے سے ڈی سی وانا امیر نواز نے میڈیا کو بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی ہفتے کی شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا، حادثے میں ڈوبنے والی 6 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ڈی سی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائی کرکے ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچالیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایف ڈی ایم اے کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ کی ادائیگی کی ہدایت کردی گئی ہیں