پشاور: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کوئٹہ سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مزمت کی اور اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
انھوں نے دھماکہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور30سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔
آفتاب احمد خان نے کہا کہ معصوم افراد کو ٹارگٹ کرناانتہائی گھناؤنا فعل ہے اور حکمران اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کے پائیدار قیام کو یقینی بنائے کیونکہ اس قسم کے واقعات کا مقصد ملک میں ایک بار پھر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے ۔
انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمی ہونے والے افرادکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی بھرپور داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔