کوہستان میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے ہر 39 اساتذہ فارغ

845e3a7b-0995-4459-a6b0-7e243e693fe7-e1555090361564.jpg

پشاور:مشیر تعلیم خیبرپختونخواضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے  کہ قبائلی اضلاع کی طرح کوہستان پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور کوہستان کو بھی دیگر اضلاع کی طرح ترقی دیں گے، انہوں نے ضلع کوہستان کے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کوہستان کی عوام کو کچھ ماہ کے اندر تعلیمی نظام میں بڑی مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مشیر تعلیم ان دنوں کوہستان کے دورے پر ہیں،جہاں پر آج انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان کو 39 مستقل غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انہوں نے ضلع کوہستان کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اپنی ماہانہ کارکردگی ان کے دفتر بھیجنے کی ہدایت کر دی اور تمام خالی پوسٹوں پر تعلیمی افسران تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ ضلع  میں اساتذہ کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کوہستان کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو کوہستان میں جلد از جلد ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوہستان کے تعلیمی نظام کو ٹھیک کر کے دم لیں گے کیونکہ کوہستان کے تعلیمی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات ہیں.

ضیاء اللہ بنگش نے ضلع کوہستان میں ضلعی انتظامی افسران کی کمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے بات کرنےکا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ جلد انتظامی افسران کی کمی کو بھی پورا کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top