نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ، مشیر برائے صنعت وتجارت

771f3cf9-7b8e-4d56-a3b0-a9c7ecee549e.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صنعت وتجارت عبد الکریم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے میں ہے، خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقہ جات میں مختلف صنعتوں میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی جس سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کا یوتھ ایمپلایئمنٹ ایکسپو 2019 کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یو ایس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ، یونیورسٹی آف انجينئرنگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس ایکسپو کا مقصد طلباء اور طالبات کی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے درست سمت میں رہنمائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی گزار سکے بلکہ اپنے مستقبل کو بھر پور طریقے سے کامیاب اور محفوظ بنا سکے۔

مشیر برائے صنعت وتجارت نے کہا کہ میں ایکسپو منتظمین کے اس کاوش کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس قسم کے روزگار میلوں کے ذریعے ریکروٹنگ پارٹنرز اور سٹوڈنٹس کو بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر انداز میں جان سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح میلوں سے طلباء کو معروف پاکستانی اداروں میں موجود ملازمتوں سے متعلق آگاہی کا موقع ملتا ہے  کہ سٹوڈنٹس پاکستان کے بہترین افراد سے بات چیت کر سکے اور یہ جان سکے کہ وہ مستقبل میں کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایکسپو میں حصہ لینے والے ان تمام اداروں نے ریکروٹرز بوتھ قائم کر رکھے تھے جہاں موقع پر ہی سٹوڈنٹس کے ابتدائی انٹرویوز کئے گئے اور سی ویز جمع کی گئیں اور طالبہ سے پرسکون اور بے تکلف ماحول میں گفتگو کی گئی۔

ایکسپو کے چیف آرگنائزز شائستہ آفریدی نے "دی پشاور پوسٹ ” کو بتایا کہ ایکسپو میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے3 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء اور طالبات نے شرکت کی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسپو میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے 60 سے زیادہ مختلف صنعتی شعبوں سے وابستہ کمپنیاں جن میں انجینئرنگ ایجوکیشن ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مایہ ناز اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے سٹالز لگائے اورطلبہ وطالبات کو رہنمائی فراہم کی اور مختلف ملازمتوں کےبارے میں آگاہی دی۔

ایکسپو میں شریک خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والا طالب علم فرہاد آفریدی نے بتایا کہ یہ ایکسپو نوجوانوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے یہا ں پر آکر پتہ چلا کہ مارکیٹ میں موجودہ روزگار کی کیا ڈیمانڈ ہے اور وہ سارے سوالات جو روزگار سے متعلق میرے ذہن میں تھے انکے جوابات بھی ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top