اسفندیار ولی خان کا قبائلی اضلاع میں انتخابی جلسوں کا اعلان

AAAAaaaaaaa-e1554910688610.jpg

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے قبائلی اضلاع میں انتخابی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کیلئے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں اے این پی بھرپور حصہ لے گی اور کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کی نئی صوبائی کونسل کے پہلے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا دشوار کر دیا گیا ، مہنگائی کے ذریعے غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کے پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم اور وزیر خزانہ خود ملک کو دیوالیہ ظاہر کریں وہ اقتدار میں رہنے کے حقدار نہیں،بدقسمتی سے اس دیوالیہ پن کی ذمہ داری بھی اٹھارویں ترمیم پر ڈالی جا رہی ہے جو صوبوں کے حقوق غصب کرنے کی چال کی جانب اشارہ ہے ۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ65سال تک صوبوں کے حقوق پر قابض رہنے والا وفاق پہلے کبھی دیوالیہ نہیں تھا لیکن اب اٹھارویں ترمیم کے بعد مرکز کو ملک دیوالیہ نظر آنے لگا ہے،ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پختونوں کو شناخت دلائی اور اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل کیا جو اب بعض قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کو پاکستان تصور کرنے کا دور گزر چکا ہے کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور 18ویں ترمیم کی کسی ایک شق کو بھی چھیڑا گیا تو سب سے پہلے میں سڑکوں پر نکلوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top