بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جانبحق خاتون کے ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ، سکندر شیرپاؤ

123-e1554822120566.jpg

پشاور: سابق سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جان بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کیلئے حکومت فور طور پر مالی امداد کا بندوبست کریں۔

انہوں نے منگل کے روز ارباب روڈ تہکال بالا میں جانبحق خاتون کی اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اس واقعہ میں صوبائی حکمران غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو دلاسہ دیا اور کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

سکندر شیرپاؤ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ اب تک غم زدہ خاندان کے ساتھ نہ کسی حکومتی عہدیدار نے ملاقات کی ہے اور نہ ہی غریب خاندان کی مالی داد رسی کیلئے حکومت کی طرف کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مرحومہ کے چھوٹے چھوٹے بچے بے آسرا رہ گئے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ متاثرہ خاندان کو بھر پورمالی معاوضہ دینے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو مرحومہ کے موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بی آر ٹی بناتے وقت عام لوگوں کیلئے سڑک عبور کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سڑک پار کرنے پر مجبور ہیں۔

واضع رہے کہ دو دن قبل فیز تھری چوک میں ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران بی آر ٹی بس کے ٹکر سے تہکال بالا کی رہائشی خاتون جانبحق ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top