قرانی آیات سے ہر قسم کے بیماری کا علاج ممکن ہے ۔ ڈاکٹر محمد جاوید

50d880f1-4caf-48fa-99ca-9ecbc309fe66-e1554747463513.jpg

پشاور: جامعہ پشاور کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام پشتوں کلچرل میوزیم ہال میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کيا گیا۔ سیمینار کا عنوان سورہ رحمان کے زریعے لوگوں کو شفایابی اور صحت یابی کے اثرات تھا جس میں جامعہ پشاور کے تمام شعبہ جات میں زیر تعلیم کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

سیمینار کے دوران اپنے افتتاحی کلمات میں پروفیسر ارم ارشاد نے قرآنی علاج کو شعبہ نفسیات کی جانب سے کلینکل سائیکالوجی فیلڈ میں استعمال میں لانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ نفرت ،خودغرضیاں، اللہ اور اللہ کے بندوں سے لاتعلقی انسانوں کی جسمانی اور زہنی بیماریاں کی بڑی وجہ ہے جس کیلئے انسانوں کو رب سے ناطہ اور بندوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی لاہور سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے معالج ڈاکٹر محمد جاوید احمد نے کہا کہ سورہ رحمان کے زریعے ہزاروں مریضوں کے علاج میں بریک تھرو ہوا ہے جس کی بڑی وجہ سورہ رحمان میں اللہ جلہ جلال ہو کی بدولت ایک خاص انعام و اکرام ہے

انھوں نے کہا کہ توبہ کاری اور خلوص دل سے ہفتہ وار سورہ رحمان کی سماعت سے مریضوں میں شفاہ اور صحتیابی ممکن ہوئی ہے جس میں مصر کے قاری عبدالباسط کی تلاوت کا خصوصی اکرام ہے جو اور تلاوتوں میں کم دیکھا گیا ہے اس موقع پر انھوں نے قصہ بردہ شریف کی سماعت کو بھی فالج کیلئے اکسیر قرار دیا ہے

سیمینار میں لمز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق احمد نے بتایا کہ بہت جلد ان کی جینیاتی اور بائیولوجیکل لیب میں وہ سورہ رحمان سے پڑنے والے دماغی اثرات پر “ای جی “ کے زریعے سائینٹیفک سٹڈی کر رہے ہیں جس کے بعد وہ اپنے شخصی تجربات کی درستگی کے بعد سائینٹیفک ڈیٹا پر بات کریں گے جس میں ان کو کامیابی کی امید ہے

اس موقع پر اسلام آباد کے معروف کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر اشفاق احمد خان اور افغان ڈاکٹر نصرت اللہ نے اپنی شخصی کیس سٹیڈیز اور ملٹی میڈیا کے زریعے سورہ رحمان کی آفاقیت پر زاتی تاثرات سامعین کے سامنے بیان کئے ۔

سیمینار کے آخر میں مہمان گرامی میں شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ارم ارشاد کی جانب سے شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top