پختونخوا جمہوری اتحاد کا فاٹا انضمام پر 21 اپریل کو کنونش منعقد کرنے کا فیصلہ

8-04-19-PICTURE-OF-SIKANDAR-SHERPAO-e1554740212239.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: پختونخوا جمہوری اتحاد کے مرکزی کنوینئر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے ساتھ جاری ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہینگے اور ہر فورم پر قبائلی عوام کے مسائل کو اُجاگر کرینگے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وطن کور پشاور میں پختونخوا جمہوری اتحاد کے ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 21 اپریل بروز اتوار نشتر ھال پشاور میں ضم شدہ اضلاع کو درپیش مسائل پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا،جس میں فاٹا انضمام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ہر بات چیت کی جائیگی۔

اجلاس میں پختونخوا جمہوری اتحاد کے کنوینئرسکندر حیات خان شیرپاؤ کے علاوہ مختیار باچہ،شہاب خٹک،شکیل وحیداللہ،ڈاکٹر سرفراز،اخونزادہ حیدر زمان ، ظاہر شاہ صافی ایڈوکیٹ ،افتخار حسین،طارق احمد خان اور اسدآفریدی ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور قبائلی عوام کے مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر کانفرنس کے لئے مختلف کیمٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا جو فاٹا انضمام میں پائی جانے والی سست روی اور قبائلی عوام کے مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

اٹھارہ مارچ کو طویل مشاورتی عمل کے بعد صوبے کی پانچ ترقی پسند قوم پرست جماعتوں نے پختونخوا جمہور ی اتحاد کے قیام کااعلان کردیاتھا۔اتحاد میں قومی وطن پارٹی ،مزدور کسان پارٹی ،نیشنل پارٹی ،پختونخوااولسی تحریک اور عوامی ورکرز پارٹی شامل ہیں ۔

ان جماعتوں کاکہناہے کہ کہ وہ مشترکہ طور پر پختونوں کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گی،جس میں قومی سلامتی ریاستی کا خاتمہ، سماجی‘فلاحی‘ جمہوری اور رضاکارانہ وفاق کے قیام کیلئے نئے عمرانی معاہدے کیلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top