سفید احمد
پشاور: جامعہ پشاور کے پشتو اکیڈمی نے پشتو زبان کی ڈیجیٹل اشاعت کیلئے دو مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کے زریعے اقتصادیات ،پشتو تحقیق کو پشتو اور دیگر زبانوں میں متعارف کرانے اور اور پشتو ادب اور بچوں کے ادب کو دونوں زبانوں میں تراجم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور ڈائریکٹر پشتو اکیڈیمی پروفیسر نصر اللہ وزیر،انٹر لٹ فاونڈیشن کے امین بھٹی اور نیوکز یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد طارق نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر لئے۔
مذکورہ مفاہمت کی یادداشت بالترتیب تین اور پانچ سال کیلئے کارآمد رہیں گی جبکہ ان یادداشتوں سے پشتو اکیڈیمی کو اپنے انفاسٹرکچر اور تراجم کی جدید سہولتوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد مل سکے گی۔
مفاہمت کی یادداشت کی اظہار دلچسپی دو اداروں انٹر لٹ فاونڈیشن اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر و ایمرجنٹ سائنسز پشاور(فاسٹ) اور پشتو اکیڈیمی کے مشترکہ کوششوں سے ہوئی۔