محمد سلیم مہمند
اسلام آباد : خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن اور چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے صحت ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر ہوئی جس سے غريب عوام کو صحت کے معياری سہولیات فراہم ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں صحت کے قائمہ کمیٹی کے تیسرے ااجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں بہلے کمیٹی ممبران کو محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں پر بریفنگ دی جس میں حیات میڈیکل کمپلیکس ( ایچ ایم سی) کی کارکردگی سب سے بہتر قرار پائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش بہت زیاردہ ہے جس کو کم کرنے کے لئے صوبے کے باقی ہسپتالوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور ان میں بھی بہتری کی ضرورت ہے تاکہ وہ عوام کو بہترین علاج کی سہولیات مہیا کر سکے۔
ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا کہ صحت کارڈ کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت کیسے لایا جائے کیونکہ جو سروے موجود ہے وہ پرانا ہو گیا ہے اور لوگوں کی معاشی حیثیت تبدیل ہو گئی ہے جس سلسلے میں نادرا کی مدد سے نئے سروے کی سفارشات کی گئی تاکہ ہر ضرورت مند اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی کہ وہ پیرامیڈیکل کونسل بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ وفاق کا مینڈیٹ ہے اور صوبائی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ وفاق کو سفارش کرے اور کمیٹی کو ٹائم فریم دیں۔