بھارتی آم پلپ کے درآمد کے خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزارت خوراک

images-1.jpg

اسلام آباد : منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے بھارتی آم (پلپ) کے حوالے سے کچھ دن قبل انگریزی روزناموں میں شائع شدہ خبر کی سختی سے ترید کی ہے اور کہا کہ زائدالمعیاد پلپ کی پاکستان میں در آمد کے حوالہ سے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وزارت فوڈ سیکورٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔

وزارت خوراک کے مطابق  ڈیپا رٹمنٹ آف پلانٹ پر و ٹیکشن (ڈی پی پی ) نے نہ تو کسی کو بھارتی آم کے پودے کی درآمد کا پر مٹ جاری کیا ہے اور نہ ہی پلانٹ پر و ٹیکشن آرڈر کسی کو جاری کیا ہے ۔

وزارت فو ڈ سیکورٹی نے بھارتی آم کے زائد المعیار پلپ کی پاکستان میں درآمد بارے خبر کی اشاعت کے بعد تمام معاملہ کی تحقیقات کی ہیں جس کے بعد پتہ چلا کہ یہ کسی نے پو دوں کے قر نطین ایکٹ(پی اے کیو ) کے تحت 1976اور پی کیو آر 1967 اور ایس آر او، 2017۔1067 کے تقاضے پور ے کئے بغیر ہی کنسائیمنٹ جاری کیا جبکہ وزارت فوڈ سکیورٹی کا ملک میں آم کے زائد المعیاد پودے کی در آمد میں کوئی کر دار نہیں ہے۔تاہم وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ یہ معاملہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبائی فوڈ حکام کے ساتھ اٹھا رہی ہے تاکہ اس کی مزید تحقیقات کی جاسکیں اور متعلقہ قوانین اور قوا عد کے تحت متعینہ مناسب کارروائی کی جا سکیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top