آل پاکستان انٹر بورڈ چک بال چمپئن شپ، بنوں کی جیت

spor.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:آل پاکستان انٹر بورڈ چک بال چمپئن شپ بنوں بورڈ کی ٹیم نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے مدمقابل ٹیم ایبٹ آباد بورڈ کی ٹیم کو ایک سخت مقابلے کے بعد 42کے مقابلے میں 49گول سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ مردان تعلیمی بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پوزیشن لینے والے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں اورکیش انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری ایمانویل اسد،صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ خان ،صدر محمد اقبال خان، سیکرٹری عبدالرشید انور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے پرنسپل پروفیسر محمد رضاشاہ ،ٹیکنیکل بورڈ پشاور کے ڈ ائریکٹر سپورٹس مومن خان ،ڈی ایس اوچارسدہ تحسین اللہ خان اور چارسدہ سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹرسلیم رضاسمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ پشاور کے زیر اہتمام خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان چک بال چمپئن شپ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان،پشاور،بنوں،ایبٹ آبادسمیت دیگر تعلیمی بورڈ ز کی ٹیموں نے حصہ لیا.

سیمی فائنل میچز میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ اور بنوں بورڈ کی ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی،اسی طرح فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملا،تاہم بنوں تعلیمی بورڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہتراندازمیں کھیلتے ہوئے میچ میں 42کے مقابلے میں 49گول سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔جبکہ مردان بورڈ نے تیسری پوزیشن جیت لی۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان نے چک بال کو ایک بہترین کھیل قراردیتے ہوئے اسے اگلے 23گیمزمیں شامل کرنے کا اعلان کردیااور کہاکہ دیگر کھیلوں کے فاتح کھلاڑیوں کی چک بال کے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی سامان ،شوزاور دوسری وسائل سمیت میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ بھی دیئے جائینگے ۔انکاکہناتھاکہ چک بال میں کھلاڑی کے زخمی ہونے کا کوئی چانس نہیں ،بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بدولت کامیابی حاصل کی جاتی ہے .

انہوں نے پاکستان بھر اور خیبر پختونخوامیں قلیل مدت میں چک بال کو فروغ دینے میں چک بال فیڈریشن کے خدمات کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔ ۔جنیدخان نے کہاکہ انکی بھر پور کوشش رہی ہے کہ وہ خیبر پختونخوامیں تمام کھیلوں کو فروغ دیں، کھلاڑیوں کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرے تاکہ ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں صوبے وملک کانام روشن کرسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top