تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔پروفیسر جاوید خان

4595573c-fb48-469e-b470-3c807a4a2e18-e1553772137726.jpg

سفید احمد

صوابی : یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ انگریزی کے استاد اور ماہر تعلیم پروفیسر جاوید خان نے کہا ہے کہ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کو چوری  نہیں کیا جا سکتا،ترقی یافتہ ممالک اور معاشروں نے تعلیم ہی کی بدولت ترقی حاصل کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاگئی میں شاہین ماڈل سکول کے زیر اہتمام یوم والدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جاوید خان نے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکیں۔

اس موقع پر سکول کے منتظم شہریار خان نے بھی خطاب کیا اور  کہا کہ آج کے اس جدید دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کا حامل ہے آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے  سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہےاس لئے اسکولوں میں بنیادی عصری  تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف جدید علوم دینا  بھی آج کے دور کا لازمی تقاضہ بن گیا ہے۔

انہوں نے علاقے کے مشران اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجے تاکہ وہ اپنے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں سے باخبر ہو جائیں۔

یوم والدین کے اس  موقع پر سکول کے ننھے منھے  بچوں  نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور  مختلف  خاکے پیش کئے جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

 

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر جاوید خان  نے کلاس میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں ٹرافیاں تقسیم کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top