دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اسپیکر قومی اسمبلی

88f7cdc033a93a606958b8d8f9c79f5e_L.jpg

ناصر کریم

اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نیوزی لینڈکی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرودں کا نہ کوئی مذہب اور نہ کوئی عقیدہ ہوتا ہے۔

اسپیکر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انپوں نے کہا کہ پاکستان اس مُشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اس دُکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دُکھ میں برابر کی شریک ہے۔

اسد قیصر  نے کہا کہ پاکستان خود بھی دہشتگردی کا شکار رہا ہے او ر ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا  کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کا اطہار کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشتگردوں کے فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جہاں نمازی جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top