نوجوان سکالر خورشید احمد نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

512944e9-06be-48cb-a4c1-46aae2b0ed0e-e1552579573152.jpg

ریاض غفور

پشاور:شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ یونیورسٹی آف پشاور کے لیکچرر خورشید احمد نے علاقائی جفرافیائی و سیاسی رجحانات پر پاکستان چائنہ اور ہندوستان کا رد عمل” کے موضوع پر ڈاکٹریٹ مکمل کرلی۔

خورشید احمد نے پی ایچ ڈی میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کردیا،ان کے تیسزیز کاعنوان 2001 سے 2016 ریجنل جیوپولیٹیکل ٹرینڈز اینڈ رسپونسیز آف پاکستان، چائینہ اور بھارت تھا ان کے تیسز کا سپروائیزر پشاور یونیورسٹی کے آئی آر ڈپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ڈاکٹر نسرین غفران تھیں جبکہ مقالے کے دفاع کے موقع پر ان کے ایکسٹرنل سپروائیزر ڈاکٹر آمنہ محمود تھی۔

اس موقع پر ڈپارٹمنٹ کے سابقہ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر حسین شھید سہروردی اور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بشری حمید کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ تحقیق میں خطے میں بعض تنازعات اور اس کے حل کیلئے گیٹ وے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے کامیابی کو اپنے والدین کے نام کردیا جبکہ اپنے اساتذہ, دوست اور طلبہ کے نیک خواہشات کاشکریہ ادا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top