ضلع کُرم کی صورتحال،مریضوں کیلئے ادویات کی ترسیل کا سلسلہ جاری

کرم.jpg
پشاور:مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ ضلع کُرم میں موسم میں شدت کی وجہ سے ادویات کی کھپت زیادہ ہوگئی ہے جبکہ بچوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے او پی ڈی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم کے مراکز صحت میں ادویات کی سپلائی آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج بھی لوئر کرم صدہ ہسپتال کو 2900 کلوگرام وزنی ادویات بھیجی گئی ہیں۔ یہ ادویات خیبرپختونخوا کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو پروازوں پر صدہ پہنچائی گئیں۔ ان کے مطابق 15 لاکھ مالیت کی ایمرجنسی ادویات ایم ایس صدہ کے حوالے کردی گئیں۔
مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آتے ادویات کی ترسیل بذریعہ ہیلی کاپٹر جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top