مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ کے برقمبرخیل کے علاقے جان خان گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی نوجوان عباس ولد نورمحمد پر فائرنگ کا واقع سامنے آیا جس میں نوجوان بال بال بچ گیا۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کے اطلاع قریب پولیس چوکی کو رات ساڑھے آٹھ بجی ملی کہ جان خان گاؤں میں فائرنگ ہوئی جبکہ پولیس موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق عباس محکمہ صحت میں پولیو ورکر کے طورپر کام کر رہا تھا اور پچھلے عرصے سے مبینہ طورپر طالبان کے جانب سے اس نوکری کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھی۔
عباس کے بھائی محمد بلال نے بتایاکہ عباس کسی کام کے عرض سے پشاور گیا تھا اور رات دیر گئے جب آرہا تھا تو گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی تاہم وہ اس واقعہ میں محفوظ رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عباس شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے اوراُن کو طبی مدد فراہم کیاجارہا ہے.