رپورٹر:ڈیواہ شینوری
23 اپریل 2022
ننگرہار یونیورسٹی کے تدرسی ہسپتال میں ایک ماں نے پانچ بچوں کو جنم دیا جن میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔
ننگرہار یونیورسٹی کے تدرسی ہسپتال کے شعبہ نوزائیدہ کے سربراہ ڈاکٹر مشال کریمی کہتے ہیں: ”یہ بچے کل دوپہر 2 بجے پیدا ہوئے، بچوں کے ماں کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بچوں کے والد فرید سعودی عربستان میں میں محنت مزدوری کررہا ہے تاہم ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ ”بچوں کے باپ نے دو شادیاں کیں، پہلی بیوی سے اس کے تین بچے تھے جن کی دس سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اس نے دوسری شادی کی اور دس سال بعد اللہ تعالیٰ نے اسے پانچ بچے عطا کیے، دو بیٹے اور تین بیٹیاں عطا کی ہے”۔
گزشتہ تین ماہ میں ملک میں یہ چوتھا واقعہ ہے کہ مائیں 3 سے زائد بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ اس سے قبل قندہار، لوگر اور غزنی صوبوں میں بھی ماؤں نے تین اورچار چار بچوں کو جنم دیا تھا۔