رپورٹر: ڈیوہ شینواری
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کل رات اللہ اکبر کے نعرے کے بعد ننگرہار اور دیگر صوبوں میں لوگوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی حمایت اور جنگ بندی کی اُمید سے اللہ اکبرکے نعروں کا مہم شروع ہوچکا ہے۔ اس مہم کا آغاز گزشتہ رات صوبہ ہرات سے شروع ہوا جہاں پر پچھلے کئی دنوں سے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے وڈیواور تحریر کے صورت میں اللہ اکبر کے نعروں کے حوالے مواد شیئر کی ہے۔ا س سلسلے میں گزشتہ رات کو مشرقی صوبے ننگر ہار کے مرکزی شہر جلال آباد بڑی تعداد نوجوان اکھٹے ہوئے اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ معلومات کے مطابق جلال آباد شہر میں لوگ سڑکوں پر آ گئے اور دیگر افراد نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور چھتوں سے اس نعرے میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کابل میں بھی بڑی تعداد میں لوگ رات کو جمع ہوئے اور اس مہم میں حصہ لیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ہمارا نعرہ ہے نہ کہ سیکولر لوگوں کو اس نعرے کے مہم کی وجہ سے افغان طالبان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور اُن کے جنگی مہم کو متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جن میں عام لوگ بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات کا سامنا کررہے ہیں