سال 2020:افغانستان کے اندر پر تشدد واقعات میں کمی نہیں آئی،رپورٹ

.png

رپورٹر: ڈیوہ شینواری

افغانستان کے انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 افغانستان میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پر تشدد واقعات کم رہے تاہم اس کے باجود بھی روزانہ پر  اوسطاً 8 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔کمیشن کے مطابق پچھلے ایک سال میں2ہزار 958  ہلاکیتں ہوئیں اور  5,542  لوگ زخمی ہوئے ہیں۔  خودکش حملوں میں 23 فیصد کمی آئی۔

بدھ کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ اس سال امن مذاکرات جاری ہیں اور متحارب فریقین نے ہمیشہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جس کے بنیاد پر تشدد میں کمی کی توقع تھی تاہم یہ اندازے علط ثابت ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عام شہریوں کو پر تشدد اقعات میں نشانہ بنے کی واقعات میں گزشتہ سال (2019) کے مقابلے میں 21 فیصد کمی آئی ہے، 2019 میں 2,817 شہری ہلاک اور 7,955 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 330 خواتین ہلاک اور 517 دیگر زخمی ہوئیں جو کہ گزشتہ سال ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد کے مقابلے میں 13 کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top