ڈی آئی خان کے دور افتادہ علاقے کیچ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

6e4848dc-a05f-4640-9903-0ecfdcbecf11-e1552413023675.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ اور رہنما حمیرا نواز کو شش سے یونین کونسل کیچ میں خواتین کے لئے خصوصی طور پر مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا مقصد دور افتادہ علاقے کی خواتین کی صحت کی سہولیات دینا تھا۔ کیمپ میں 550 سے زائد غریب خواتین کاچیک اپ کیا گیا اور موقع ہر ادویات کی فراہمی کی گئی۔

کمیپ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی مایہ ناز گائنا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم صباء محسود ،ڈاکٹر نیلم اور گومل میڈیکل کالج کے فائنل ائیر کے طالبعلموں نے علاقے کے غریب خواتین اور بچوں کا چیک اپ کر کے ادویات مہیا کیں۔

مقامی خواتین نے ڈاکٹروں کی ٹیم اور سیاسی رہنما حمیرانواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں ہزاروں روپے خرچ کرکے شہر میں ڈاکٹروں کے پاس دھکے کھانے پڑتے تھے لیکن ہمیں قابل ڈاکٹروں کا گھر کی دہلیز پر ملنا نعمت سے کم نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top