سیدرسول بیٹنی
پشاور:ڈیپارٹمنٹ آف کریمنالوجی،جامعہ پشاور کے تحت طلباء کو قومی احتساب بیرو (نیب) آفس کا مطالعاتی دروہ کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد ابرار اور ڈاکٹر جویریہ رضا سمیت بی ایس کریمنالوجی کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مطالعاتی دورے کے دوران نیب پشاور آفس کے مختلف ونگز کے سربرایان نے شرکاء کو ادارے کے آغاز،وژن،مشن،مینڈیٹ اور نیب کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں پریزینٹشن دی۔
ڈائریکٹر (آگاہی اور روک تھام) اخترعلی نے طلباء کو نیب کے آگاہی اور روک تھام کے مختلف پروگرامز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اسی طرح مختلف ونگز کے سربراہان نے طلباء کو اپنے اپنے ونگز کے متعلق معلومات فراہم کیں۔سیشن کے آخر میں شرکاء نے نیب پشاور کے افسران سے مختلف سوالات پوچھے۔
مطالعاتی دورے کے آرگنائزر اور کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار نے بتایا کہ مطالعاتی دورے کا مقصد طلباء کو مختلف ریاستوں اداروں کے بارے آگاہی دینا ہے جو کہ کریمنالوجی ڈسپلن کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے فیلڈ وزٹس سے طلباء کی تربیت اور شخصیت سازی میں اضافہ ہوتا ہے جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین طلباء کے ساتھ اپنے اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں جو کہ طلباء کو مستقل میں ریسرچ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔