سیدرسول بیٹنی
پشاور: ڈیپارٹمنٹ آف کریمنالوجی،جامعہ پشاور کے زیر اہتمام "خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ اور ریاست کی ریسپانس کے موضوع پر سٹوڈنٹس کیلئے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
سیشن کا مقصد صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے سٹوڈنٹس کو معلومات فراہم کرنا تھا۔
سیشن کے گیسٹ سپیکر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا عمران شاہد نے شرکاء کو اپنے محکمے کے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
سیشن کے آخر میں کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر بشارت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی سٹوڈنٹس کیلئے اس قسم کے آگاہی سیشنز کا انعقاد کرینگے تاکہ طلبہ کو کریمنالوجی کے مختلف موضوعات پر ریسرچ کرنے میں آسانی ملے۔