ایف بی آر نے بے نام جائیداد کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کردیا

5bececf564244.jpg

شاھین آفریدی

وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو بے نام اکاونٹ اورجائیدادوں کو ضبط کرنے کے اختیارات دے دیئے ہیں ۔ ایف بی آر اب بے نام جائیداد رکھنے والوں کو ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس جاری کریگا اورجو ٹیکس ادا نہیں کریگا تو اس کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔ دوسری جانب ایف بی آرنے بے نام جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے لاکھوں روپے انعام دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے. پشاور میں پراپرٹی ڈیلرز نے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔

شاکر خان پراپرٹی ڈیلر ہے ایف بی آر کے اس فیصلے کے حوالے سے "دہ پشاور پوسٹ” کو بتایا ” کہ حکومت کو یہ اقدام بہت پہلے اٹھانا چاہئیے تھا. اس سے نا صرف کرپشن کم ہو جائے گی بلکہ پراپرٹی کاروبار کو بھی پروان چڑھے گا جبکہ لین دین کا معاملہ بھی شفاف ہو جائے گا۔”

ایف بی آر کے مطابق اربوں روپوں کی کرپشن کرنے والے بے نام اکاونٹ اور جائیداد رکھتے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔ لوگوں نے حکومت کی اس فیصلے کو خوب سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اس فیصلےسے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکرپٹ لوگ بھی سامنے آئیں گے۔

عنایت علی پراپرٹی  کے کاروبار سے وابستہ ہے   اس حوالے سے بتایا ” کہ  حکومت نے کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا. انہوں نے کہا کہ یہ اعلان خوش آئند ہیں. کرپٹ چاہے جس سطح پر بھی ہو، ملک کی ترقی کی خاطر ان کے گرد گیرا تنگ کرکے خاتمہ کرنا چاہئیے. حکومت نے دیر سے فیصلہ کیا ہے لیکن درست فیصلہ کیا ہے”

پاکسان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے کرپشن کے خاتمے کے وعدے کئے تھے۔ لوگوں کا کہنا کہ حکومت کی جانب سے یہ کرپشن روکنے کیلئے پہلا قدم ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top