ثمر ہارون بلور کا تحصیل گور گٹھڑی میں منہدم مکان کا دورہ

samar-pic-e1552415244875.jpg

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری طور پر مالی امداد یقینی بنا کر ان کی داد رسی کی جائے.

پشاور تحصیل گور گٹھڑی میں منہدم ہونے والے مکان کے دورے کے موقع پر انہوں نے سانحہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیز انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہو سکتی تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مالی امداد یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی دادرسی ہو سکے،انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے قومی و ذاتی املاک کو نقصان پہنچنا افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت کو اپنی تمام توجہ متاثرین کو فوری امداد بہم پہنچانے کیلئے مرکوز کرنی چاہئے .

ثمر بلور نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جس حد تک ممکن ہو سکے متاثرین کی امداد کی جائے ،انہوں نے متاثرہ خاندن سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی متاثرین کے دکھ اور تکلیف میں برابر کی شریک ہے اور پارٹی کسی طور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top