ایم ٹی آئی سسٹم میں امیر اور غریب مریض کا فرق قبول نہیں، وائی ڈی اے

53908303_2484223738319175_4981925797209047040_n-e1552407139502.jpg

اقبال مہمند

پشاور: ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک فرسودہ نظام ہے جسے سپریم کورٹ نے بھی سو موٹو ایکشن لیکر مسترد کر دیا تھا۔

پشاور پر یس میں ینگ ڈا کٹر ز ایسوسی ایشن کے صو با ئی انفا ر میشن سیکر ٹر ی ڈا کٹر سراج ،مردان ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے صدر ڈاکٹر ضیاء الر حمن ،ایم ایم سی کے صدر ڈاکٹرعمرا ن جو ہر ، ڈاکٹرساجد اور دیگر پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ ایم ٹی آ ئی نظام مکمل طور پرنا کا م ہو چکی ہے اور ان کی کا ر کردگی بھی صفر رہی ۔

انہوں نے کہاکہ ایم ٹی ائی ایکٹ کی طر ز پربننے والی ایک نیا ناسورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھا رٹی کے نظا م کو بھی مسترد کر تے ہیں کیونکہ یہ ایم ٹی آ ئی سے بھی بتر ایکٹ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم ٹی آ ئی میں خو د مختا ر ی کے نا م پر اقربا پرو ی اور بے قاعد گیوں کا بازار گر م کر ر کھا ہے اور اب سیا سی مدا خلت کیلئے اس کو ضلعی سطح پر بھی لے جا یا جا ر ہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکومت صو بے میں صحت کے حوا لے سے لفظی نعر ے لگا ر ہے ہیں کیو نکہ اب تک کو ئی تبدیلی نہیں آ ئی ہے اور مز ید صحت کے شعبے کو نا اہل لوگو ں کے ہا تھ میں تھما نے سے بگڑ گئی ہے ، صو بے کے ہسپتا لو ں میں غر یبو ں کے لئے کو ئی علا ج اور ادو یا ت موجود نہیں ہے جبکہ بورڈز کے نا م پراپنی ہی پا رٹی کے سیا سی بند ے بٹھا کر ہسپتا ل میں سیا سی مدا خلت کر ر ہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتا لوں کے انتظامی امو ر کو بہتر بنانے کیلئے سیکر ٹر ی ہیلتھ سے لیکر ایم ایس تک افسروں کو سیا سی اثر ورسوخ سے آزاد کیا جائے اور انتظامیہ کو خود مختار ی دی جا ئے ، جبکہ ہسپتا لوں سے ملازمین کی سر کا ر ی حیثیت ختم کر نا نا قابل قبول ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت چور ی چھپ کے بل بناتے ہیں اور انہیں پاس کر تے ہیں لیکن اس میں اسٹیک ہولڈرزکو مشاورت نہیں کی جا تی ۔انہوں نے حکومت کو د ھمکی دی کہ اگراسٹیک ہو لڈرز لو اعتماد میں نہیں لیا گیا تو صو بے کے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر تمام ہسپتالوں کو بند کر کے احتجاجی تحر یک چلا ئینگے جس کی تمام تر ذ مہ دار ی حکومت اور محکمہ صحت پر عا ئد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top