سپیشل پرسن آرگنائزیشن باڑہ کے جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح

IMG-20240216-WA0020.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

سپیشل پرسن آرگنائزیشن باڑہ کے صدر ہدایت اللہ آفریدی نے باڑہ پریس کلب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس موقع پر صدر باڑہ پریس کلب کامران آفریدی, معروف کاروان کے عبدالبصیر سمیت خصوصی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے علاقے کی آمن و امان سمیت ملک کی سالمیت کے لئے دعا کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ہدایت اللہ نے کہا ہمارے ملک کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے جس سے ملکی معیشت اور پیدوار میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پودے اُگائیں اور پھر اس کا خیال رکھے تاکہ ہماری کوشش رائیگاں نہ ہو۔ انہوں نےباڑہ سے تعلق رکھنے والے نو منتخب ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top