محکمہ زراعت خیبر اور تیراہ ایگری کلچر ڈویلپنٹ ارگنائزیشن کے اشتراک سے زرعی آگاہی سیمینار کا انعقاد

IMG-20240215-WA0021.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

محکمہ زراعت خیبرکی جانب سے خیبر کی تاریخ میں پہلی بار تیراہ ایگری کلچر ڈویلپنٹ ارگنائزیشن (ٹماڈ) کے اشتراک سے زرعی اگاہی سیمینار منعقد کیاگیاجس میں ڈاکٹر بختیار سپیشل سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ،جان محمد خان ڈی جی زراعت پختونخوا،مرادعلی خان ڈی جی زراعت مرجڈ ایریا،شادمحمد چیف اف پارٹی ایرڈا یو ایس ایڈ،ضیاء اسلام داوڑ ڈسٹرک ڈائریکٹر زراعت،محمد الرشیدڈسٹرک کوار ڈینیٹر یو ایس ایڈ،عقیل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مرجڈایریا ،ٹماڈو صدر فضل ربی آفریدی تیراہ انصاف تاجر یونین صدر شیر محمد آفریدی ،شفقت خان ،شرافت خان ،نوید خان اور دیگر موجودتھے۔ مہمان خصوصی کو روایتی کولہ لونگی پہنائی گئی اگاہی سیمینار میں شعبہ زراعت سے وابستہ مقامی زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مقامی اور تیراہ زمیندداروں اور منتظمین کی جانب مختلف سٹال لگائے تھے جن میں مقامی طور پر تیار کردہ سورج مکھی کی تیل ،شہد ،دیسی گھی ، زغفران ، زیتون، اخروٹ ، اور مقامی سطح پرپیدا ہونے والے مختلف سبزیوں کی سٹال لگائے گئے،جبکہ فائن آرٹ سے بھی زرعت کے حوالے سے گیلری لگائی گئی جس میں زراعت کے حوالے سے تصویریں نمائش کی گئی ۔اگاہی سیمینار کے منتظمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایرڈا نے 2022سے شروع کردہ پروجیکٹ 2027 تک مرجڈ ایریا میں جاری رہے گا اس پروجیکٹ کے تحت اہداف متعین کیے گئے ہیں جن دو کا تعلق براہ رست زمیندار کے ساتھ جبکہ ایک حکومت کے اشتراک ہے جس کے مطابق زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ بنانے سمیت زمینداروں کو روشناس کرانا ہے جبکہ میڈیم اینڈ سمال انٹر پرائزر ڈویلپمنٹ ہے جس میں محلہ اور گاؤں کے سطح پر چھوٹے کاروباری حضرات کو سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنا ہےتاکہ وہ اپنے کاروبار وسعت دیں جبکہ حکومت کے ساتھ پالیسی ریفارم بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے ۔اسی طرح ایگری کلچر پروڈکشن ریسورسسزمیں زمین قابل کاشت بنانے پر کام جاری ہےکیونکہ ان علاقوں میں صرف اٹھ فیصد علاقہ قابل کاشت ہے ۔اسی طرح ایریگشن چینل پر کام کررہے ہیں تاکہ زمیندار کو مطلوبہ پانی مہیا ہوسکے جس کے باعث پروڈکشن میں اضافہ ہوجس میں واٹر کورسسز ،لائیوسٹاک سمیت مختلف فصلوں کی کاشت اعلی اور قیمتوں والے فصلیں اور مارکیٹ تک رسائی پر کام شامل ہیں جبکہ کانٹریکٹ فارمنگ پر بھی کام ہورہا ہے اور نئے کارباریوں کو رغب کرنا ہے اور علاقائی سطح پر چھوٹے کاروبارکو فروغ دینا سمیت بڑی مارکیٹوں تک رسائی میں مدد شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top