پشاور:پشاور میڈیکل کالج پشارو کے زیر اہتمام 12ویں دو روزہ انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس کل بدھ سے شروع ہوگی ۔اس دو ورزہ کانفرنس میں کالج کے ساتھ ساتھ صوبے کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلباء وطالبات نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ انہیں طبی تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت بھی دی جائے گی ۔
پی ایم سی پشاور سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں انڈرگریجویٹ طلباء وطالبات کو طبی تعلیم کے تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت دی جای گی،جس کے نتیجے میں طلباء وطالبات نہ صرف طبی تحقیق میں بھرپور دلچسپی لیں گے بلکہ انہیں عملی زندگی میں تحقیق کے چیلنجز سے نمٹنے کی عملی تربیت بھی حاصل ہوگی۔
کانفرس کے دوران مختلف موضوعات پر ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی جس سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور ڈین پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق اور دیگر سینئر طبی ماہرین اور محققین تبادلہ خیال فرمائیں گے جب کہ مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیش ہولڈرز طلباء وطالبات کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔