تیراہ میدان میں عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی مہم جاری

IMG-20240203-WA0011.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستائیس شاہ حسین شینواری اور پی کے 71 صدیق چراغ آفریدی کا تیراہ میدان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب۔ کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔

اس موقع پر ممتاز قانون دان فرہاد آفریدی ایڈوکیٹ سمیت دیگر عہدیداران بھی ہمراہ ہیں۔

مقررین نے کہا کہ پشتون قوم کے تمام مسائل کا حل صرف عوامی نیشنل پارٹی کے پاس ہے۔ اسمبلی فلور سے لے کر عوامی میدان میں عوام کا مقدمہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہی لڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں اے این پی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دیگر سیکٹرز سمیت تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دی ہے اسی طرح منتخب ہو کر ضلع خیبر کیلئے یونیورسٹی کے قیام سمیت کالجز اور سکولوں کا جال بچھائے گے۔ تعلیمی وظائف کا اجراء کریں گے۔

سابقہ منتخب نمائندوں نے ہنا بینک بیلنس بڑھانے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام ہوشیار رہیں اور ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جن کو آپ کے مسائل کا ادراک ہو اور ان کے حل کیلئے روڈ میپ ہو۔ لہذا 8 فروری کو لالٹین پر مہر لگا کر اپنے آنے والے مستقبل کو تابناک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top