فاروق حمزہ آفریدی
پاکستان پیپلز پارٹی خیبر نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 کے آزاد امیدوار محمد نبیل آفریدی کے حمایت کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باڑہ کے صدر شمس الامین آفریدی اور جاوید آفریدی نے دیگر ساتھیوں سمیت نبیل آفریدی کی موجودگی میں باڑہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نبیل آفریدی ایک قابل اور علاقائی مسائل کو حل کرنے کے جذبے سے سرشار سخصیت ہے۔ امید ہے کہ نبیل آفریدی منتخب ہو کر علاقے کی بہتر نمائندگی کریں گے۔
نبیل آفریدی نے پی پی پی کے علاقائی مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں دیگر پارٹیز سے تعلق رکھنے والے شخصیات بھی ہماری حمایت کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہتے کہ میں شاہ جی گل کے سامنے ہتھیار ڈالوں گا لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ 8 فروری کو حلقہ پی کے 70 کے عوام ہمیں ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔