ضلع خیبر سے تین خاتون امیدوار بھی جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار

IMG-20240120-WA0024.jpg

باڑہ (فاروق حمزہ آفریدی) خیبر جنرل الیکشن میں 91 امیدوار میدان میں ہے جن میں تین خاتون امیدوار بھی جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ان امیدواروں میں سابقہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سیٹ پر بھی الیکشن لڑ رہی ہے ۔خیبر میں ایک قومی اسمبلی سیٹ حلقہ این اے 27 اور تین صوبائی سیٹ حلقہ پی کے 69 ،پی کے 70 ،پی کے 71 ہے پہلے خیبر دو قومی اسمبلی حلقوں پر مشتمل تھا

2018 میں قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد تین صوبائی اسمبلی کے حلقے دئے گئے 2019 میں پہلی بار خیبر میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوگئے تھے پہلے خیبر کی 2017 کی مردم شماری میں آبادی 9لاکھ سے زیادہ تھی ۔ نئے مردم شماری میں خیبر کی آبادی 11گیارہ لاکھ سے زیادہ ہے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد این اے 27 پر 6لاکھ 38 ہزار 7سو 43 ہےمرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 49 ہزار 1سو 21 ہے خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 89ہزار 6سو 22ہے 3 صوبائی اسمبلی کے سیٹ ہے ان میں پی کے 71 ، پی کے 70 ، پی کے 69 ہے ٹوٹل پولنگ سٹیشن کی تعداد 354 ہے مرد پولنگ سٹیشن کی تعداد 197 ہے خواتین پولنگ سٹیشن کی تعداد 133 ہے مشترکہ پولنگ سٹیشن کی تعداد 24 ہے اس حلقے پر2018 میں پہلے دو ایم این اے سیٹ ایم این اے 43,اور 44تھے جن پر این اے 44 ایم این اے اقبال آفریدی تھے ان کا تعلق پہ ٹی آئی سے تھا این اے 43 پر ایم این اے نورالحق قادری تھے وہ بھی پی ٹی آئی کے تھے ۔پیچھلے بار 2019 میں تین صوبائی اسمبلی کے سیٹ پر تینوں آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے تھے 2019 میں پی کے 105 پر شفیق شیر آفریدی ،پی کے 106 پر بلاول آفریدی اور پی کے 107 پر شفیق آفریدی منتخب ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top