افغانستان میں خواتین صحافیوں کو ملازمت نہ کرنے کی ہدایت

IMG-20231215-WA0022.jpg

عبداللہ ہود

جلال آباد میں نجی ٹیلی ویژن انعکاس ٹی وی کے تین خواتین ملازمین کے قتل ہونے کے چار روز بعد ادارے نے مزید خواتین کو بھرتی کرنے سے منع کیا ہے۔

ادارے کے سربراہ ذمے لطیف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مزید  خواتین کو ملازمت نہیں دیں گے جبکہ پہلے موجود خواتین نے کام چھوڑ کر گھر پر بیٹھ چکی ہیں۔

انعکاس ٹیلی ویژن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے موجودہ خواتین ملازمین کو جان کی حفاظت کے خاطر گھر پر رہنے کی ہدایت کی ہیں اُنہوں نے کہ کہا ہے کہ جب تک حکومت انہیں تحفظ کی مکمل یقین دہانی نہیں کراتی وہ کام کے لئے دفتر نہیں آئینگے۔

یاد رہے کہ چار روز قبل جلال آباد شہر میں انعکاس ٹی وی کے تین خواتین ملازمین کو نامعلوم مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں اس وقت ہلاک کر دی جب وہ دوپہر کو دفتر سے گھر جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top