ننگرہار میں پولیومہم معطل کر دیا گیا

IMG-20231215-WA0021.jpg

رپورٹ: عبداللہ ہود

منگل کوننگرہار میں پولیو مہم کے دوران مختلف واقعات میں اہلکار مارے جانے کے بعد حکومت نے صوبہ ننگرہار میں جاری پولیو مہم کو معطل کردیا۔

ان واقعات کی ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ پولیو ویکسن پلالنے والے عملے پر تین حملے ہوئے جن میں ایک ضلع خوگیانی، دوضلع سور رود اور ایک جلال آباد شہر میں ہوا۔

آج کے واقعے کے بعد افغانستان کی وزارت صحت نے ننگرہار میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا پروگرام معطل کر دیا۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے ڈاکٹر رمیز الاکبروف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ ہر جگہ ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top