بی آرٹی تاخیر، پشاور کے تاجروں کا احتجاج کا اعلان

54255193_578914649277398_9177626975840239616_n.jpg

پشاور:پشاور تاجر برادری کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  تجاوزات کے نام پر بھاری جرمانے ، ٹیکسزکی بھرمار اور بی آرٹی  کے تاخیر پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اس سلسلے میں انجمن تاجران پشاور کا اجلاس حاجی محمد افضل منعقد ہوا اجلاس میں شوکت علی حان ، پیر دلاور احسان اللہ مہمند ،شیخ عبدالزاق، ظفر خٹک ، شاہ محمد، گل زمان، عابداللہ یوسفزئی، سلیم حان، صدرگل ، حاجی بشیر، جاوید اختر اور دیگر صدور نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس میں بی آرٹی فوڈ ائٹم کی پیکنگ، تجاوزات کے نام پر تاجروں پر بھاری جرمانوں کی شدید مزمت کی گئی اور ضلعی انتظامیہ سے ان زیادتیوں کے نوٹس کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے لاتعداد ٹیکسز اور مسائل کے خلاف لائحہ عمل طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں پشاور میں کالے بینرز اور بلز کے ذریعے احتجاجی تحریک کا آعاز کیا جائے گا اور اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو پھر احتجاجی کیمپ اور ہڑتال کرنے سے بھی دریغ نہ کیا جائے گا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top