جلال آباد طورخم شاہراہ 13 سال گزرنے کے باوجود بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

IMG-20231126-WA0000.jpg

عبداللہ ہوڈ ننگرہار

جلال آباد طورخم کی موجودہ یک طرفہ سڑک مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے آمد ورفت کے لیے استعمال ہوتاہے۔ گاڑیوں کی بڑ ی تعداد اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

بٹی کوٹ ضلع کے رہائشی سعید اللہ نے بتایاکہ جلال آباد طورخم شاہراہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے تجارت سامان سے بھرے بڑی گاڑیاں اس راستے ہوکر ملک کے مختلف حصوں کو جاتے ہیں یا ہمسایہ ملک پاکستان جاتے ہیں جبکہ دوسرے طرف مسافرگاڑیاں بھی اس ایک ہی سڑک بیک وقت استعمال کرتاہے جوکہ روز حادثات کا سبب بن رہاہے۔

طورخم جلال آباد کی دوسری لین سڑک کی تعمیر ہمسایہ ملک پاکستان نے گزشتہ 13 سال پہلے شروع کی لیکن تاحال منصوبے پر مکمل نہیں ہوسکی۔ پاکستانی کمپنیوں نے پانچ سال کی تاخیر کے بعد دوسری بار 2013 میں اور تیسری بار دو سال پہلے اس سڑک کی تعمیر شروع کی لیکن اس کے باجود بھی تاحال تعمیراتی مکمل نہیں ہو سکا۔

ننگرہار کے گورنر ضیاء الحق امرخیل کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہاکہ

بنیادی طور پر طورخم جلال آباد کے بارے میں وزارت تعمیرات عامہ اور پاکستانی حکام کے درمیان شاہراہ کے تعمیرکے حوالے سے بات چیت عمل جاری ہے جن میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ منصوبے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرلی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top