ریحان محمد
سوشل میڈیا پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہہ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ان سے عمران خان کے لئے این آرو مانگ رہے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو کو لوگ غلط معلومات کے طور پر شیئر کررہے ہیں۔
اصل میں حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاستدانوں کے وفد کی اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی۔فیس بک اور X پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ ملاقات کے فوراً بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ وفد میں شامل سیاست دانوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لیے ریلیف مانگا ہے۔
اس ویڈیو کو X، جو پہلےٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
فیکٹ چیک
کمبائیڈ کی ورڈ اور ریورس امیج سرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اسے پہلے 2019 میں آن لائن اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے درحقیقت یہی بیان 25 جولائی 2019 کو پشاور میں ایک سیاسی اجتماع کے دوران دیا تھا اور اسی تاریخ کو جے یو آئی-ف کے آفیشل X اکاؤنٹ سے ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ لہذا یہ پرانی ویڈیو اب لوگ اب شیئر کررہے ہے اور حالیہ ملاقات کا حوالہ دے رہے ہیں جو کہ غلط ہے جبکہ اس ملاقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ فاتحہ خوانی کے لئے مولانا فضل رحمن کے پاس گئے تھے اور یہ سیاسی ملاقات نہیں تھا۔