محمد عثمان
بنگلور:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوئس (ڈی ایس ایل) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چناسوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری تھی جب اچانک بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
بارش آنے سے پہلے تک پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز بنا لیے تھے، بارش کے اختتام پر ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو جیت کیلئے 41 اوورز میں 342 رنز کا نیا ہدف ملا۔
دوبارہ اننگز کے آغاز پر قومی ٹیم کو جیت کیلئے 19.3 اوورز میں مزید 182 رنز درکار تھے، پاکستانی ٹیم 25.3 اوورز میں 200 رنز بنا چکی تھی جب دوبارہ بارش آنے سے میچ ایک بار پھر روک دیا گیا۔
بارش کے باعث دوسری بار رکنے والا میچ شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پاکستان کو ڈک لیوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔