جمائما گولڈ سمتھ نے فلسطین کےمتعلق اپنے سےمنسوب ٹویٹ کو فیک قرار دیا

Jemima-Goldsmith.jpg

مہرین خالد

کچھ روز پہلے اسرائیل کا فلسطین پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جمائما گولڈ سمتھ کے نام سے ایک ٹویٹ وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ” جمائما گولڈ سمتھ اسرائیل کی حامی ہے ” ٹوئٹر آؤٹ ریچ رپورٹ کے مطابق اس فیک ٹویٹ کو ساڑھے 5 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے 1935 لوگوں نے ری پوسٹ کیا ہے اور 15 ہزار لوگوں نے لائک کیا ہے ۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچی ہے لوگ مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
مثلاً ،
"لانگ لانگ اسرائیل’ وہیں پٹواری انگریز ہے۔ فکر مت کرو جمائما،
پاکستانی قوم اس کو دیکھ رہی ہے”

” خان کی اپوزیشن کم درجے کی ہے کیونکہ وہ الیکشن میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ مضبوط رہو ”

” ایک ہی دل ہے جمائما کتنی بار جیتیں گی”

تو دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے فلسطین کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران اسرائیل کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ایک من گھڑت ٹویٹ کا جواب دیا۔ جمائما خان نے ایکس پر، جسے اب ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا ہے، کہا، کہ کچھ دنوں سے جو خبر سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب کی جارہی ہے وہ خبر جھوٹی ہے ۔


جمائما گولڈ سمتھ نے اس بوگس پوسٹ کو بھی دوبارہ ٹویٹ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک جعلی جمائما خان کے اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی متنازعہ ٹویٹ میں کیپشن اور ہیش ٹیگ "IstandwithIsrael” کے ساتھ ایک اسرائیلی جھنڈا بھی شامل ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کی بھرپور مذمت کی، اور انہوں نے ایک اقتصادی اسکالر کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا، “10 لاکھ بچوں کے لیے نہ بجلی، نہ خوراک، نہ ایندھن ہے ۔
ایکس پر کچھ دن پہلے ایک ​​ٹوئٹ میں، عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا، "میں اس تنازعہ کے دونوں طرف معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ دونوں کی مذمت کریں۔”

ایک اور ٹویٹ میں، جمائما گولڈ سمتھ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ میں مارے جانے والے بچوں کے تحفظ کے بارے میں عوامی سطح پرل بات کی۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے خاتمے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔
اس کے بعد بہت سی پاکستانی نیشنل میڈیا نیوز چینل جیسے بول نیوز ، پاکستان آبزرور اور ایکپریس ٹریبون سمیت مختلف ویب سائٹس نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جمائما گولڈ سمتھ سے منسوب خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top