مہنگائی کا طوفان جاری،ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے

1_utOmkc67LDksWHdUZhrMrw-e1552332276605.jpeg

اقبال مہمند

پشاور: شہر میں  ٹماٹر کی طلب و رسد بگڑنے سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے ، ٹماٹر 100روپے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں کمی آ گئی ہے اور زیادہ تر شہریوں نے انار دانہ اور آم چورے کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔

شہر میں سردی کے لہر سے لوگوں نے کھانوں میں دلچسپی لی ہے لیکن ٹماٹروں کے اونچے داموں کی وجہ سے اکثر غریب لوگوں نے کھانے میں ٹماٹر کا استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گرین ہاؤسز بند ہونے سے ٹماٹر کی پیدوار متاثر ہو رہی ہے جبکہ تاجروں کے مطابق مارچ کے آغاز میں سردی پڑنے سے موسم سرد ہوا جس سے بعض علاقوں میں فصل تاخیر کاشکار ہوئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے سندھ جیک آباد سے ٹماٹر شروع ہو جائینگے اور اس  کے علاوہ جب تک لاڑکانہ اور سوات کے ٹماٹروں کی سپلائی شروع نہیں ہوتی تب تک قیمتیں کم نہیں ہو نگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top