عمران خان اپنی بیان کو عملی جامہ بھی پہنائے ،افغان تاجرین

00fc26a3-5c93-4f97-8ec1-f63caf008caa-e1552328951182.jpg

شاھین آفریدی

پشاور: وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ سہولت دینے پر پاکستان میں عارضی طور پر رہائش پزیر افغان شہریوں اورتاجروں میں خوشی کی لہردوڑگئی لیکن اب افغان تاجروں اوردوکانداروں نے حکومت پاکستان سے  مطالبہ کیا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے بیان کو عملی جامہ بھی پہنائے۔

افغان تاجر تاج نبی نے” دی پشاور پوسٹ ”  کو بتایا کہ ہمارے کچھ لوگ اکاونٹ کھلوانے کیلئے  بینک گئے تھے لیکن وہاں جواب ملا کہ صرف بیان پر ہم افغان شہرہوں کے بینگ اکاؤنٹ نہین کھلوا سکتے. حکومت کی جانب سے کوئی دستاویزات بھی ہونے چاہئیے. ہم عمران خان کے بیان سے کافی خوش ہوئے لیکن اب اس کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے تاکہ ہمارا کاروبار مستحکم ہو جائے.

پاکستانی تاجروں کےعلاوہ افغان تاجروں نےبھی وزیراعظم کی جانب سےاس اعلان کوخوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سےدونوں ممالک کے درمیان تجارت کاحجم بھی بڑھے گا۔

پاکستان بھرمیں ایک ملین سےزائدرجسٹرڈافغان مہاجرین موجود ہیں جو مختلف کاروبارسےمنسلک ہیں مگر بینک اکاؤنٹ ناہونےکی وجہ سےان کےکاروبارمیں کئی مشکلات پیش آتی تھیں جبکہ اکثراوقات کاروبار کیلیے رقم پاکستانی شہریوں کےاکاؤنٹس میں ڈالنی پڑتی تھیں۔

ایک دوسرا  افغان تاجر سید حبیب نے کہا کہ ہم افغان تاجروں کو پاکستان میں کاروبار  کرنے میں بہت مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم کو کاروبار کی خاطر پیسے ٹرانسفر کرنے کے لیے پہلے  مقامی  پاکستانی لوگوں کو ڈھونڈنے پڑتے ہیں اور حتی کے اس کام کے عوض پیسوں کی آفر بھی کرتے ہیں لیکن لوگ ڈرتے ہیں کہ اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے سے ہم کسی مشکل میں نہ پھنس جائے.

پاکستان طورخم اورچمن بارڈرکےذریعےافغانستان سےمیوہ جات کےعلاوہ قیمتی پتھربھی برآمدکیےجاتےہیں۔۔ طورخم بارڈربندش کی وجہ سےخیبرپختونخوا کی تجارتی منڈی میں غیریقینی صورتحال پیداہوئی تھی اور تجارت کاحجم 4 ارب سےبھی کم سطح پرآگیاتھا۔

سرحد چیمبر آف کامرس کے ایک اہلکار کے مطابق طورخم بارڈر اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ سے بہت سی صنعتیں پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں شفٹ ہوگئی. کوئی بھی ہمارے صوبے میں انویسٹ کرنے کیلیے تیار نہیں. اگر حالات اسی طرح خراب رہے تو کاروبار میں مزید کمی آسکتی ہیں. دوسری جانب اس سے پہلےعمران خان نے افغان مہاجرین کوشناختی کارڈجاری کرنےکااعلان بھی کیاتھا جوتاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top