جامعہ پشاور اور کیمپس میں شامل دوسرے جامعات کی سیکورٹی حالات کا جائزہ

560c8f91-67bc-42b5-b40e-cb9183b08138-e1552314868386.jpg

پشاور: کیمپس پیس کارپس کے کمانڈنٹ رحیم شاہ نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور سمیت پورے کیمپس کے سیکورٹی کو یقینی بنائے گے اور طلباءوطالبات کو پُرامن تعلیمی ماحول فراہم کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور میں تمام جامعات کے سیکورٹی کے حوالے سے  اہم اجلاس کے دوران کیا۔ااجلاس میں جامعہ پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر گوہر رحمان گدون ،زرعی یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر الیاس خان، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر پروفیسر نثار ، یو ای ٹی ، ارنم ہسپتال  ،کے ایم سی اور پی ایف آئی کے انتظامی افسران نے شرکت کی ۔جس میں باہمی اور بروقت رابطوں ، کوارڈینیشن اور ملکی اور داخلی صورتحال کے پیش نظر موثر حکمت عملی اور اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

اجلاس میں تمام ملحقہ اداروں کے انتظامی افسران نے  اس امر پر زور دیا کہ کیمپس میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ملحقہ ادارے و انتظامی عملہ مستعد اور چوکس رہے ۔

اس موقع پر باونڈری وال پر تعینات نفری، کنڑول اور کمانڈ سنٹر اور واکیز ٹاکیز کے زریعے موثر اور اجتماعی رابطوں پر حکمت عملی وضع کی گئی اس موقع پر جامعہ پشاور کے انتظامی افسر گوہر رحمان گدون نے پاکنگز اور شٹل سروسز کے استعمال پر زور دیا جبکہ شرکاء نے کیمپس پولیس انچارج پر زور دیا کہ وہ ٹریفک پولیس سے بات کر کے فورک لفٹر کا بندوبست کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top