سیدرسول بیٹنی
نیشنل ڈیموکریٹک کے مرکزی رہنما عبداللہ ننگیال نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ریاست کے اندر ریاست قائم ہے،کچہ کے ڈاکووں کے سامنے سندھ حکومت بے بس ہے۔
’’دی پشاور پوسٹ ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ مغوی خالد بیٹنی کے رہائی کیلئے بیٹنی قبائل کی جانب سے پہلے کندھ کوٹ جی ٹی روڈ کو 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے مغوی کے رہائی میں ناکام کے بعد آج سے سکھر موٹروے کو احتجاج کے طور پر بند کیا گیا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے مغوی کے رہائی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچہ کے ڈاکو ایک گینگ ہے جس کو ریاستی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا،کئی روز سے احتجاج کے بعد بھی ریاست و سندھ حکومت خاموش ہے۔
عبداللہ ننگیال نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے غریب مزدور خالد بیٹنی ضلع کشمور کے تحصیل کندھ کوٹ میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کررہے تھے جو کہ پچھلے ایک ماہ سے کچہ کے ڈاکووں کے قید میں ہیں اور مغوی سے کروڑوں روپے کے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔