ماحولیات کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،جاوید علی خان

.png

عندلیب خان

عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو  اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے زیر سرپرستی منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور ماحول کو درپیش مسائل مثلا آلودگی، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت، وسائل کے پائیدار استعمال، بڑھتی ہوئی سمندری سطح اور غذائی سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی کا فروغ یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں سوشل آرگنائزیشن Shehersaaz اور UN-Habitat نے مشترکہ طور پر NUST یونیورسٹی اسلام آباد میں عالمی یوم ماحولیات 2023 کے موقع پر "پلاسٹک کی آلودگی کا حل” کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کنٹری پروگرام منیجر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان جاوید علی خان تھے اس کے علاوہ ڈاکٹر عمران ہاشمی، رینا سعید خان، چیئرپرسن، ڈاکٹر حرا امجد، ڈاکٹر بینش کلثوم، جبکہ ڈاکٹر منصور علی ٹیم لیڈ، ویسٹ برننگ پروگرام، رائل اکیڈمی آف انجینئرنگ، یو کے نے زوم کے ذریعے ایونٹ میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جاوید علی خان نے کہا کہ اگر ہم کتابوں میں لکھی ہوئی باتوں کو لاگو کرنا چاہتے ہیں اور اپنی آنے والی نسل کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ماحول کی تحفظ بارے شعور دینا ہوگا۔تقریب میں مقررین نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع اور پائیدار حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔

تقریب میں ‘‘زیرو ویسٹ ڈے’’ آرٹ مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں سمیت شرکاء کو شیلڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر باغبانوں، سینیٹری ورکرز اور فارسٹ گارڈز کو خصوصی گرین خراج تحسین پیش کیا گیا جو ہمارے شہروں کو خوبصورت بنانے میں مدد کرتے ہیں اور ماحول کو محفوظ اور صاف رکھنے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top