پاکستان میں 22 ملین نوجوان شادی کے منتظر ہیں:يو اين رپورٹ

photo-1542042161784-26ab9e041e89.jpg

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 22 ملین نوجوان شادی کے منتظر ہیں۔

پاکستان پر اقوام متحدہ کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک کا ہرگھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر میں یہ ایک مسئلہ ہے کیونکہ ملک میں 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں۔

دوسری جانب شادیوں کے حوالے سے مقبول ایپ دل کا رشتہ اس مسئلے کو کافی حد تک حل کررہی ہے جو اب تک 11 لاکھ 27 ہزار رشتہ پروفائلز کو رجسٹرڈ کرچکی ہے۔اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 17 لاکھ 78 ہزار لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار لوگ کامیاب شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 5 ہزار لوگ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top