محمد ادریس
ٹانک:پریس کلب ٹانک کے سالانہ انتخابات 2019 مکمل،آوردین محسود صدر جبکہ رفیق احمد کنڈی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گئے ہیں۔
ٹانک پریس کلب کے اراکین میں جاری اختلافات کے خاتمہ کے بعد پریس کلب کے صحافیوں کا اہم اجلاس اتوار کے روز پریس کلب میں سینئر صحا فی نور محمد برکی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں صحافی برادری کے متفقہ اتفاق رائے سے پریس کلب سال 2019 کے انتخابات میں کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جس میں محمد رفیق آرائیں کو سر پرست اعلی ،آور دین محسود صدر ،سید بادشاہ کنڈی نائب صدر،رفیق احمد کنڈی جنرل سیکرٹری ،کفایت اللہ پراچہ جائنٹ سیکرٹری محمد جاوید آرائیں سیکرٹری اطلاعات ،شیخ رحمت اللہ فنانس سیکرٹری اور احسان اللہ بیٹنی آفس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے نومنتخب صدر آور دین محسود اور جنرل سیکرٹری رفیق احمدکنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں میں جاری اختلافات کا خاتمہ نیک شگون ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے پریس کلب کے صحافیوں نے نہایت کٹھن حالات میں مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے
نو منتخب صدر آوردین محسود کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی صحافی برادری حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں نومنتخب کابینہ کی طرف سے عزم کیا گیا کہ صحافیوں کی فلا ح و بہود کے لئے کام کیا جائیگا ۔