سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کرینگے،کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

.jpg

سیدرسول بیٹنی

ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی زراعت اور کسانوں کو بہت نقصان پہنچا تھا جس میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئے تھے،دوبارہ کاشت کاری کیلئے حکومت اپنی استطاعت کے مطابق کسانوں کی نقصانات کا ازالہ کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماڈل فارم سروسز سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں گندم کے بیج اور کھاد کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔تقریب کا انعقاد یو ایس ایڈ ۔ اقتصادی بحالی اور ترقی پروگرام کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں سیلاب سے متاثرہ مقامی زمینداروں کو دوبارہ کاشت کاری کیلئے امداد دی گئیں۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر، اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن، محکمہ زراعت توسیع، خیبر پختونخوا، میڈیا کے اہلکاروں سمیت سو سے زائد سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے شرکت کی۔

کمشنر عامر آفاق  نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج اور کھاد کی فوری مدد پر یو ایس ایڈ۔ اقتصادی بحالی اور ترقی پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ موجودہ فصل کے موسم کے لیے غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرے گی، ہمارے کسان حالیہ بارشوں/سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اور اب انہوں نے ربیع کی فصلوں کے لیے اپنی زمینیں تیار کر لی ہیں۔ لہذا، یہ بہت زیادہ ضروری امداد ہے، جو گندم کی ضرورت کو پورا کرے گی”،

کمشنر ڈی آئی خان نے متاثرہ کسانوں میں گندم کے بیج اور کھاد کی امداد کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے  یو ایس ایڈ، محکمہ زراعت اور انتظامیہ کو سراہا کہ او یقین دلایا کہ تقسیم کے مقامات پر پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صلاح الدین بیٹنی، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈیرہ اسماعیل نے حاضرین کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی شناخت اور تصدیق کے عمل اور گندم کے بیج اور کھاد کی تقسیم کے پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔

انعام اللہ خان، یو ایس ایڈ، ای آر ڈی اے کے نمائیندے نے کہا، کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کسان اپنا اور اپنی برادریوں کا پیٹ پال رہی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ امداد انہیں خوراک کی دستیابی، اور پیداور کو جار رکھنے اور معاش کے تحفظ کو قابل بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ۔ ای آر ڈی اے، ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 12,250 کسانوں کو اگلے 10 دنوں میں گندم کا 613 ٹن تصدیق شدہ بیج اور 1,226 ٹن سگل سپر فاسفیٹ کھاد فراہم کرے گا۔اسی طرح یو ایس ایڈ۔ ای آر ڈی اے نے پشاور میں 1,900 ایکڑ (1900 مستحقین) میں گندم کے بیج اور کھاد کی تقسیم بھی شروع کر دی ہے اور جلد ہی ضلع خیبر کے 850 کسانوں کو گندم کے بیج اور کھاد کی تقسیم شروع کر دے گی۔

یو ایس ایڈ۔ ای آر ڈی اے کا یہ منصوبہ جون 2022 میں شروع کیا گیا تھا،یہ پانچ سالہ 24 ملین امریکی ڈالر کی منصوبہ ہے جو خیبر پختونخوا اور اس کے ضم شدہ اضلاع میں زرعی شعبے کو مضبوط اور جدید بنا کر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے اور کاروبار کو بہتر بنا کر اقتصادی مواقع کو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے سات نئے ضم شدہ اضلاع اور چار ملحقہ اضلاع پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ماحول کو سازگار بنانا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top