ضلع ٹانک:شوکت خان بیٹنی انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مقرر

FFF.png

ٹانک: پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کی جانب سے شوکت خان بیٹنی کو ضلع ٹانک کا صدر  مقرر کردیا گیا ہے۔

تقرری اعلامیے کے مطابق مرکزی صدر  یوتھ ونگ مینا خان آفریدی اور انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے مشاورت کے بعد  نوٹیفیکیشن کا اجراء کردیا گیا ہے۔

تقرری کے بعد ضلعی صدر کو پارٹی کارکنوں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شوکت خان بیٹنی کا تعلق ضلع ٹانک کے گاؤں کڑی وڑوکی،عمر اڈہ  سے ہے وہ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اور سماجی ورکر ہیں۔ضلعی سطح پر سرگرم کارکن ہونے کے ناطے پارٹی کے پروگراموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top