اے این پی نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر (PDM) سے نکلنے کی دھمکی دے دی

FB_IMG_1594842911266.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ضمنی انتخاب کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے این پی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اے این پی نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کوباضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی۔قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں عمران خان امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top