سفید احمد
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے ماتحت قائم ہونے والی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ 16 مارچ سے باقاعدہ کا م کا آغاز کر دے گی۔ جس کیلئے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ پشاور ہا ئیکورٹ نے تما م ججز سے بچوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ۔
ہائی کورٹ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ حال ہی میں پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ودیہ مشتاق کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا جج مقرر کیا ہے جو بچوں سے متعلق کیسوں کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کرے گی ۔
ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ان ججز کو حصوصی تربیت جوڈیشل اکیڈمی میں دی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سیکرٹریٹ نے تما م ججز سے بچوں سے متعلق تفصیلات مانگ لی اور اب تک 25 سے زائد کیسز کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔